Important update: Healthcare facilities
CDC has updated select ways to operate healthcare systems effectively in response to COVID-19 vaccination. Learn more
UPDATE
Given new evidence on the B.1.617.2 (Delta) variant, CDC has updated the guidance for fully vaccinated people. CDC recommends universal indoor masking for all teachers, staff, students, and visitors to K-12 schools, regardless of vaccination status. Children should return to full-time in-person learning in the fall with layered prevention strategies in place.
UPDATE
The White House announced that vaccines will be required for international travelers coming into the United States, with an effective date of November 8, 2021. For purposes of entry into the United States, vaccines accepted will include FDA approved or authorized and WHO Emergency Use Listing vaccines. More information is available here.
UPDATE
Travel requirements to enter the United States are changing, starting November 8, 2021. More information is available here.

گھر پر COVID-19 والے لوگوں کو مذہبی یا روحانی اور نفسیاتی اعانت فراہم کرنا (غیر-یو ایس سیٹنگز)

گھر پر COVID-19 والے لوگوں کو مذہبی یا روحانی اور نفسیاتی اعانت فراہم کرنا (غیر-یو ایس سیٹنگز)

بہت سے ایسے لوگ جو بیمار ہو جاتے ہیں یا فیملی کے کسی رکن کو کھو دیتے ہیں وہ چاہتے کہ ان کے مذہبی رہنما انہیں روحانی اعانت فراہم کریں۔ COVID-19 کی عالمگیر وبا کے دوران، روحانی اور نفسیاتی اعانت فراہم کرنے کے محفوظ ترین ذرائع فون، ویڈیو یا نجی سوشل میڈیا چیٹ پلیٹ فارمز کے توسط سے ہے۔ مذہبی رہنما دعا کر سکتے ہیں، دینی اور الہامی تصورات کا اشتراک کر سکتے ہیں اور امید افزا پیغامات شیئر کر سکتے ہیں۔

اگر شخصی طور پر روحانی اعانت درکار ہو تو یہ دستاویز رہنمائی فراہم کرتی ہے تاکہ اسے حتی الامکان محفوظ طریقے سے کیا جا سکے۔

  • دوسروں سے کم از کم 2 بازو کی مسافت (2 میٹر) برقرار رکھیں، بشمول کھانا
    تقسیم کرتے یا عبادت کرتے وقت۔
  • COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہنیں۔
  • باہر ملاقات کرنے پر غور کریں جہاں لوگوں کو الگ الگ رکھنا زیادہ آسان ہو اور جہاں ہوا کی آمد و رفت زیادہ ہو۔

اگر آپ کے لیے کسی بیمار شخص کی رہائش والے گھر کے اندر داخل ہونا لازمی ہو تو:

  • گھر میں داخل ہونے سے پہلے اور گھر سے نکلنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھوئیں؛ کئی گھنٹوں والی ملاقاتوں کے لیے، گھر میں ہاتھوں کو کئی بار دھوئیں۔
    • نقصان دہ جراثیم کو ہٹانے کے لیے ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک رگڑ رگڑ کر صاف کریں۔
    • اگر صابن اور پانی آسانی سے دستیاب نہ ہوں تو آپ الکحل پر مبنی ایسے ہاتھ صفا (سینیٹائزر) کا استعمال کر سکتے ہیں جس میں کم از کم 60% الکحل شامل ہو۔ ایسا کرنا آپ کو COVID-19 سے بچنے یا کمیونٹی میں اسے پھیلانے سے محفوظ رکھنے میں مدد کرے گا۔
  • جب گھر پر ہوں تو کھڑکیوں اور دروازوں کو کھول دیں تاکہ قدرتی ہوا کی آمد و رفت ہو سکے۔
    • کھڑکیوں اور دروازوں کو ایسی صورت میں نہ کھولیں اگر ایسا کرنے سے بچوں یا خاندان کے دیگر ارکان کو تحفظ یا صحت کا خطرہ ہو (مثلاً، گرنے یا دمہ کی علامات کو تحریک ملنے کا خطرہ ہو)

کنبے میں دوسروں سے چند منٹ اس بارے میں بات کریں کہ وہ کیسے COVID-19 ہونے کے اپنے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔ کنبے کے افراد کو بتائیں کہ کنبے میں ہلکی علامات والے شخص کو:

  • اگر ممکن ہو تو انہیں خود کو خاندان کے دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ کر لینا چاہیئے۔
  • اگر دوسروں سے محفوظ طور پر علیحدہ ہونا ممکن نہ ہو تو COVID-19 کے لیے سرکاری رہنمائی پر عمل کریں، جس میں ماسک پہننا یا کمیونٹی آئسولیشن سینٹر جانا شامل ہو سکتا ہے۔

اہل خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے:

  • امید افزا الفاظ کہیں۔
  • COVID-19 ہونے یا پھیلنے کے خطرے کے تدارک کے لیے سب سے اچھا تو یہ ہے کہ کسی شخص کے لیے دعا کرتے ہوئے اس کو نہ چھوئیں۔
  • اگر خاندان کے بیمار فرد کو سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد یا الجھن ہو تو کسی شخص کو COVID -19 ہاٹ لائن پر کال کرنا چاہیے، قریب ترین کلینک سے رابطہ کرنا چاہیے یا ایمبولینس کو بلانا چاہیے۔
  • گھر سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ اپنا ماسک ہٹانے سے پہلے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ COVID-19 ہونے سے بچنے یا کمیونٹی میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے 20 سیکنڈ تک پانی اور صابن یا پانی ملا کر ہلکا کیے ہوئے کلورین کے محلول سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں یا الکحل پر مبنی ہاتھ صفا (ہینڈ رب) استعمال کریں۔

گھروں میں ملاقات کے لیے جانے سے پہلے دیکھنے یا اپنے ساتھ لے جانے والے آئٹمز کی چیک لسٹ

  • ماسک
  • الکحل پر مبنی ایسا ہینڈ رب جس میں کم از کم %60 الکحل ہو
  • ٹشوز
  • گھر پر مبنی نگہداشت کٹ:*pdf icon پاراسیٹیمول، قابل تلف دستانے، چھوٹا تولیہ یا رومال (واش کلاتھ)، کالنگ کارڈ، جراثیم کش دوا، صابن، ماسک
  • COVID-19 کی مقامی معلومات اور اپ ڈیٹس کی فہرست (مثلاً آئسولیشن سینٹرز کی فہرست)
  • دستیاب سماجی امدادی خدمات کی فہرست (مثلاً دعا کی فون لائن، ای میل مواصلت، نجی سوشل میڈیا دعائیہ گروپ)
  • تاکیدی تدارکی اعمال کی فہرست (ذیل میں دیکھیں)

روبرو ملاقات کے دوران تاکیدی تدارکی اعمال

  • جب بیمار ہوں تو گھر پر رہیں (سوائے ایسی صورت کے جب آپ کو صحت کی کیفیت یا طبی علاج کے لیے ہنگامی نگہداشت کی ضرورت ہو)
  • اگر آپ اپنے گھر سے روانہ ہوں یا اگر آپ گھر پر دیگر اہل خاندان سے خود کو الگ تھلگ نہ کر سکیں تو ماسک پہنیں (غیر طبی ماسک یا کپڑے سے چہرے کو ڈھکیں)۔
  • کھانسیوں اور چھینکوں کو ٹشو سے ڈھکیں یا اپنی کہنی کا اندرونی حصہ استعمال کریں۔ ٹشو کو فوراً ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں اور اپنے ہاتھوں کو دھو لیں
  • اکثر اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں
  • گھر میں بار بار چھوئی جانے والی سطحوں کو کثرت سے صاف کریں اور جراثیم سے پاک کریں
  • گھر میں ان دیگر لوگوں سے حتی الامکان قریبی رابطہ محدود کر دیں جو بیمار ہیں یا جن میں علامات نظر آئيں
    (کم از کم 2 ہاتھوں کی دوری یا 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں) کسی بیمار یا متاثرہ شخص کو مخصوص ”بیمار کے کمرہ“ یا جگہ (اگر دستیاب ہو) میں رہ کر دوسروں سے خود کو علیحدہ کر لینا چاہیے
  • آپ تجویز کردہ تدارکی اعمال پر عمل کر کے اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے ذمہ دار ہیں:
    • بغیر دھلے ہوئے ہاتھوں سے اپنے چہرے، خاص طور پر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے بچیں
    • COVID-19 کے بارے میں صرف حقائق جانیں اور شیئر کریں اور اپنی کمیونٹی میں افواہوں اور بدنامی (اسٹگما) کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کریں

COVID-19 کو روکنے اور اس کی زد میں آنے کو روکنے اور محدود کرنے کے لیے تیار کردہ اجتماعی کارروائیوں کے بارے میں معلومات اور تجاویز کے بارے میں صحت کے حکام سے معلومات حاصل کریں۔